06 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 109 کیسز سامنے آگئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتہ میں 946 جبکہ رواں سال اب تک 2 ہزار 498 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 98، لاہور اور اٹک سے 2، 2 ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، میانوالی، لودھراں، ملتان اور چنیوٹ سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔