اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ کا سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے مہنگا کمرشل قرض نہ لینے کا فیصلہ

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے مہنگا کمرشل قرض نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد زیادہ شرح سود پر قرض نہیں لیا جائے گا، 11 فیصد شرح سود پر پرنسپل ایگریمنٹ ہوا تھا اب رقم حاصل نہیں کی جائے گی۔

بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ فنانسنگ گیپ کا تخمینہ پورا کرنے کیلئے کیا تھا، 12 ارب ڈالر فنانسنگ گیپ کا تخمینہ آئی ایم ایف نے آئندہ 3 برسوں کیلئے لگایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر خزانہ کو مہنگا قرض حاصل کرنے سے منع کیا ہے، وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

فنانسنگ گیپ کی صورت میں دیگر ذرائع سے کم شرح سود پر قرض حاصل کیا جائے گا تاہم حکومت کے اس اقدام سے کمرشل بینک سے قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی، مستقبل میں قرض کی دوبارہ درخواست کی گئی تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور آئی ڈی بی سے 70 کروڑ ڈالر تک قرض لیا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر رواں مالی سال کیلئے مزید موصول ہوں گے، آئندہ مالی سال 2 ارب ڈالر اور مالی سال 2027 میں بھی 2 ارب ڈالر موصول ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے