(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی گئی۔
اسی طرح پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 140روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل بھی 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، واضح رہے کہ یکم جون سے یکم اکتوبر 2024 تک پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 23 پیسے فی لیٹرکمی ہوئی ہے، اس کے علاوہ یکم جون سے یکم اکتوبر2024 تک ڈیزل 18 روپے 67 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔