02 Oct 2024
(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک روز باقی رہ گیا۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، مقامی وقت کے مطابق پریکٹس سیشن دوپہر ایک بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں پریکٹس سیشن ہو گا، اسسٹنٹ و فاسٹ باؤلنگ کوچ جنید خان، سپن باؤلنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک پلیئرز کو پریکٹس کرائیں گے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔