اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے فیورٹ امیدوار

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(اسامہ غوری) سٹار بلے باز بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پاکستان وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے فیورٹ امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال فارمیٹ میں محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام محمد رضوان کے نام پر متفق ہیں، کئی سابق کرکٹرز پہلے ہی متعدد بار محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی دینے کے متعلق بات کر چکے ہیں۔

سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کپتانی سے متعلق تمام اختیارات سلیکشن کمیٹی کے سپرد کر دیئے ہیں، کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی، وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران اس حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بابر اعظم نے اس سے قبل بھی آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، بعدازاں رواں سال مارچ میں بابر اعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کی کپتانی دی گئی تھی۔ 

واضح رہے کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت سٹار بلے باز شان مسعود کے پاس ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے