02 Oct 2024
(لاہور نیوز) بابراعظم نے قومی ٹیم کی ون ڈے کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم نے اپنی فیملی اور قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا، بابراعظم کافی دنوں سے اپنے قریبی دوستوں سے کپتانی کے حوالے سے مشاورت کررہے تھے، قومی ٹیم میں موجود بابراعظم کے قریبی دوستوں نے استعفیٰ دینے کی تجویز دی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بابراعظم کو کپتانی قبول کرنے کی تجویز فیملی کی طرف سے دی گئی تھی، بابراعظم کا چیمپئنز کپ میں کپتانی قبول نہ کرنا بھی کپتانی سے استعفیٰ دینے کی طرف پہلا قدم تھا۔
بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا۔