30 Sep 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔
پی سی بی کی جانب سے مقرر کئے گئے پانچوں مینٹورز ہائی پرفارمنس سینٹرز میں پلیئرز کی رہنمائی کریں گے۔
سرفراز احمد کراچی کی اکیڈمی، شعیب ملک سیالکوٹ کی اکیڈمی جبکہ وقار یونس لاہور کی اکیڈمی میں خدمات انجام دیں گے، اسی طرح ثقلین مشتاق کو ملتان اور مصباح الحق کو فیصل آباد کی اکیڈمی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز کپ کے آغاز سے قبل ان مینٹورز کو بھاری معاوضوں پر مقرر کیا تھا، یہ مینٹورز صرف ٹورنامنٹس تک محدود نہیں بلکہ پورا سال پی سی بی کے ساتھ مختلف کرکٹنگ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔