28 Sep 2024
(لاہورنیوز) چاول کی برآمدات کے لئے کم از کم ایکسپورٹ قیمت ختم کر دی گئی۔
وزارت تجارت نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر کم از کم برآمدی قیمت ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکام کے مطابق حکومت کے اس اقدام کے بعد چاول کی برآمدات سے پاکستان پانچ ارب ڈالر تک کا ریونیو حاصل کر سکتا ہے، اقدام پاکستان کو عالمی چاول منڈی میں مضبوط مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام سے پاکستانی چاول برآمد کنندگان اب عالمی ٹھیکوں میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے،پاکستانی تاجروں کو عالمی منڈی میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کا موقع ملے گا، اس فیصلے سے پاکستانی چاول برآمد کنندگان عالمی منڈی میں بہتر مسابقت کر سکیں گے۔