اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کابینہ کی 7 ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

24 Sep 2024
24 Sep 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے صوبہ بھر میں7 ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

دوران اجلاس صوبائی کابینہ نے پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی بھی طلب کر لی۔

کابینہ ارکان نے رحیم یار خان اور کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی جبکہ وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے بھی روک دیا۔

اجلاس میں پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پر امن انعقاد کو سراہا گیا جبکہ مریم نواز  نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان بھی طلب کر لیا، وزیر اعلی نے حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر آبپاشی کے وزیر کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کو شاباش دی جبکہ انڈومنٹ فنڈفار رائٹرز ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری بھی دے دی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے