24 Sep 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کل سے پریکٹس شروع کرے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ اور دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈکپ 3 اکتوبر سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 6 اکتوبر کو ٹیم پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔