اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلسے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات کا اقدام چیلنج

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) جلسے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کررکھا ہے، این او سی کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے احکامات عوام میں خوف پھیلانے کے مترادف ہیں، عدالت فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے