اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جمعیت علمائے اسلام ف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا کہ صوبائی تنظیموں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، پنجاب تنظیم کا الیکشن کل لاہور میں جبکہ مرکزی عہدیداران کے انتخاب کے لیے 29 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا تنظیم کا انتخاب 22 ستمبر کو پشاور میں جبکہ 24 ستمبر کو بلوچستان تنظیم کا الیکشن کوئٹہ میں اور صوبہ سندھ کی تنظیم کا الیکشن 26 ستمبر کو سکھر میں ہو گا۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایک بار پھر امیر جے یو آئی منتخب ہونا یقینی ہے، صوبائی تنظیموں کے انتخابی عمل میں گلگت، بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔

اسلم غوری کے مطابق گلگت، بلتستان میں مفتی ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، اسلام آباد سے اویس عزیز ہزاروی امیر جبکہ مفتی عبداللہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مرکزی تنظیم کا الیکشن 29 ستمبر کو پشاور میں ہو گا جس میں ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان ہی امیر کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے، تحصیل اور ضلع کی سطح پر تنظیموں کا انتخاب پہلے ہی عمل میں لایا جا چکا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے