اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے: مریم نواز

15 Sep 2024
15 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔

عالمی یومِ جمہوریت پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمہوریت زندہ باد، پاکستان پائندہ آباد، جمہوریت کے تحفظ کیلئے محمد نواز شریف سمیت تمام جمہور پسند رہنماؤں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مسلم لیگ ن نے ہی جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے، معاشی اور سیاسی استحکام صرف توانا جمہوریت ہی لا سکتی ہے، جمہوریت محض طرزِ حکومت نہیں، بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے، جمہوریت کے استحکام سے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے، جمہوریت کا نظام آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے، جمہوریت معاشرتی انصاف کی ضمانت اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے