اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنک سالٹ کی برآمد پر پیشرفت کے لئے جامع پلان طلب

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی برآمد پر پیشرفت کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پنک سالٹ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کا پلان تیار کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا۔

دوران اجلاس مریم نواز نے کان کن ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لئے اقدامات کا حکم بھی دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ گراں قدر ملکی ذخائر کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے، پاکستان کے لئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے