اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایئر ایمبولینس سروس سے 5 مریضوں کو کامیابی سے ہسپتال منتقل کیا گیا

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس اب تک 5 مریضوں کو کامیابی سے ہسپتالوں میں منتقل کر چکی ہے، دیگر صوبوں میں ابھی تک ایئر ایمبولینس منصوبے کی کاغذی کارروائیاں چل رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک ایئر ایمبولینس سروس کیلئے فنڈ جاری نہیں کئے، خیبرپختونخوا حکومت ابھی تک سمری اور دیگر کاغذی کارروائیوں کے چکر میں پھنسی ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت مالی بحران کے باعث یونیورسٹیاں بند کر رہی ہے، ایک ہزار ارب روپے کی مقروض خیبر پختونخوا حکومت پنجاب کی نقالی میں کاغذی منصوبوں کا اعلان کر رہی ہے، گزشتہ 11 سال سے کے پی کے اور 4 سال سے پنجاب میں حکومت کے باوجود ایئر ایمبولینس شروع نہیں کی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی شروع کردہ ایئر ایمبولینس سروس مریضوں کی جان بچانے میں مصروف ہے، پنجاب میں حلیمہ زوجہ پرویز خاں کو ڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی سے ڈی ایچ کیوہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

عبدالرزاق ولد عبدالستار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کار ڈیالوجی، محمد بلال ولد جاوید اختر کو شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان سے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مافیان زوجہ محمد افضل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کار ڈیالوجی اور معظم علی کو سی ایم ایچ سیالکوٹ سے ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے