اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہو گا: حافظ نعیم

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہو گا ورنہ ملک میں انتشار بڑھے گا۔

پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں بدامنی ہے، امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی، اگر ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط حکمران طبقے  نے پاکستان کو بحران سے دوچار کر دیا، کیا مسٹر اور کیا مولانا، سب اپنے اپنے خاندانوں کو نوازتے ہیں، اپنے حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آئی پی پیز کو نہیں پال سکتے، کسی بھی سرکاری آفیسر کو مفت پیٹرول نہیں ملنا چاہیے، ہمیں ملک بھر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہو گا، بلوچستان پر سب کی نظریں ہیں، ضروری ہے کہ وہاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ فوج بھی ہماری ہے اور پولیس بھی ہماری ہے، 2010 میں صدر زرداری نے دستخط کیے اور فوج کو انٹرنل سکیورٹی کے لیے بلایا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے