اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی ناکامی: سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 4 سکیورٹی اہلکار معطل

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کی گرفتاریوں پر ایکشن لیتے ہوئے غیر ذمہ داری اور سکیورٹی میں ناکامی پر سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی کو 4 ماہ کیلئے معطل کر دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو 4 ماہ کے لئے معطل کیا ہے، پارلیمنٹ میں سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر اسسٹنٹ سکیورٹی عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔

سردار ایاز صادق نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی، ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے ہونے والی گرفتاریوں پر ایکشن ہوگا اور اس پر ہر صورت سٹینڈ لینا پڑے گا، ناصرف سارے گیٹس (دروازوں) کی بلکہ ہر جگہ کی ویڈیوز مانگی ہیں تاکہ جس پر ذمہ داری ڈالنا ہے ہم ڈالیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے