اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دانیہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں،شوہر نے سکیورٹی کیلئے درخواست کردی

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(ویب ڈیسک)دانیہ شاہ کو دوسری شادی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں جس کے بعد دانیہ اور اُن کے شوہر حکیم شہزاد نےسرکاری سکیورٹی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس عاصم حفیظ نے دانیہ شاہ اور ان کے موجودہ شوہر حکیم شہزاد احمد کی سکیورٹی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ انٹرنیشنل نمبرز سے کال کرکے دانیہ شاہ کو دوسری شادی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، متعلقہ تمام اداروں نے رپورٹ بھی لکھ کر دی کہ انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے مگر ابھی تک انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی کہ انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے جس کے اخراجات بھی وہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔درخواست گزار کے مطابق حکیم شہزاد کو دھمکی دی گئی کہ وہ فوری دانیہ شاہ کو طلاق دیں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اُنہیں گولی مار دی جائے گی۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ دانیہ شاہ نے پہلی شادی معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین سے کی تھی، اُن کی وفات کے بعد عدت مکمل ہونے پر دانیہ شاہ نے دوسری شادی حکیم شہزاد احمد سے کی اور اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ شجاع آباد کے نواحی علاقے شاہ پور میں مقیم ہیں۔ملتان ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او ملتان سے 17 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے