04 Sep 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا گیا، اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کا شیڈول تاحکم ثانی معطل رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔