اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہفتے کےآخری ایام میں بھرپور نیند صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ماہرین نے بتا دیا

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ہفتے کے آخر میں بھرپور نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماری کے خطرات 20 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔

محققین کی تحقیق میں  90 ہزار سے زائد افراد کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہفتے کے دوران نیند کی کمی کی تلافی ہفتے کے آخر میں اضافی اسنوز ٹائم کے ساتھ کی جاسکتی ہے جس سے نیند کی کمی کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ نیند سے محروم افراد جو ہفتے کے آخری دنوں میں زیادہ نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 20 فی صد کم ہوتا ہے جو ہفتے کے آخر میں آنکھیں بند نہیں کرتے تھے یا اس سے بھی کم سوتے تھے۔

تحقیق کے مصنف یانجن سونگ کا کہنا  تھا کہ مناسب نیند دل کی بیماری کے کم خطرے سے منسلک ہے۔یہ تعلق ان افراد میں اور بھی واضح ہو جاتا ہے جو ہفتے کے دنوں میں باقاعدگی سے ناکافی نیند لیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے