اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب آب پاک اتھارٹی میں مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب آب پاک اتھارٹی میں بے ضابطگیاں سامنے آنے لگیں۔

آر او پلانٹ کی خریداری اور تنصیب میں مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہو گیا، آڈیٹر جنرل نے آب پاک اتھارٹی کے تنصیب شدہ آر او پلانٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

صاف پانی کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں 536 آر او پلانٹس کی تنصیب کی گئی، آر او پلانٹ کی تنصیب کے ساتھ فری ڈلیوری اور ہر طرح کے ٹیکس اور ڈیوٹی شامل تھے۔

آر او پلانٹ کی ڈلیوری، ٹیکس اور ڈیوٹی کمپنی نے ادا کرنی تھی، پلانٹ کی تنصیب کے بعد چھ ماہ تک ٹیکنیکل سروس دینا بھی کمپنی کی ذمہ داری تھی۔

ڈائریکٹر پراجیکٹ نے صوبے کے مختلف شہروں میں 536 آر او پلانٹس لگوائے، آب پاک اتھارٹی نے مبینہ طور پر ٹیکس و دیگر چارجز کو لاگت سے علیحدہ کر دیا، آر او پلانٹ کی لاگت کے ساتھ ٹھیکیدار کا بیس فیصد منافع بھی شامل کر لیا گیا۔

آب پاک اتھارٹی کی بےقاعدگیوں سے ایک آر او  پلانٹ پر دو لاکھ 37 ہزار 400 روپے زائد ادا کرنے پڑے، آر او پلانٹ وضع کردہ ریٹ پر نہ خریدنے سے 12 کروڑ 72 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے زائد ادا کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے