28 Aug 2024
(لاہور نیوز) اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے چرس برآمد کر لی۔
اے ایس ایف نے لاہور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی پرواز کے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو چرس برآمد کی، مسافر نے چرس گتے کے کاٹن کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی۔
ملزم کو اے ایس ایف کنٹرول روم میں تفتیش کے لئے منتقل کر دیا گیا۔