26 Aug 2024
(لاہور نیوز) چہلم امام حسینؓ کی مناسبت سے زائرین کے لئے جگہ جگہ سبیلوں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔
شہر کے متعدد مقامات پر دال چاول تقسیم کئے گئے، پانی اور صندل کے مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں، زائرین کی کثیر تعداد سبیلوں پر رک کر اپنی پیاس بجھاتی دکھائی دی۔
زائرین کا کہنا ہے کہ سبیل اور لنگر تقسیم کرنے کا مقصد بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی یاد میں یہ لنگر تاقیامت جاری رہے گا۔