اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے مقرر کئے گئے مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ان مینٹورز کی تقرری ایک شفاف عمل کے ذریعے 3 سالہ معاہدے کے تحت کی گئی ہے، ان مینٹورز کی پہلی اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لئے مفید ثابت ہو گا، پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے