اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی میں وقار یونس کی جگہ نئی تقرری متوقع

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع ہے۔

وقار یونس نے بطور ایڈوائزر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس اب ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کے عہدے پر فائز نہیں ہوں گے، وقار یونس پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیٹ اپ "چیمپئنز ٹورنامنٹس" میں بطور مینٹور کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وقار یونس نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، سابق کپتان مینٹور کے لیے درخواست پی سی بی کو بھیج چکے ہیں۔

سابق کپتان کی جگہ اب پی سی بی میں نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے