25 Aug 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی کے سربراہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے، عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے تحفظات سنیں گے۔