اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار یاسرنواز کا شوہروں کی دوسری شادی نہ کروانیوالی بیویوں کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ

24 Aug 2024
24 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار یاسر نواز نے شوہروں کی دوسری شادی نہ کروانیوالی بیویوں کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یاسر نواز اور اُن کی اہلیہ ندا یاسر اور بھائی دانش تیمور کے پوڈکاسٹ کی نئی قسط جاری ہوئی جس میں اداکار مانی نے بطورِ مہمان شرکت کی۔پوڈکاسٹ میں مانی نے اپنے کیریئر سمیت مختلف مسائل اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بات کی اور ساتھ ہی اُنہوں نے دوسری شادی کرنے سے بھی انکار کیا۔

مانی کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ میری تو خواہش ہے کہ ہماری حکومت ایسا قانون لائے جس کے تحت بیوی ہر پندرہ سال کے بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔یاسر نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قانون میں یہ بھی شامل ہو کہ اگر کوئی بیوی اپنے شوہر کی نئی شادی نہیں کروائے گی تو اُسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

شوہر کی بات سُن کر ندا یاسر نے کہا کہ آپ اسی طرح ہر انٹرویو میں دوسری شادی کا ذکر کرکے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہیں، آپ صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے