اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری کا خواتین پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے خواتین پر تشدد کرنے والے مردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

بشریٰ انصاری نے پاکستان اور بھارت میں خواتین پر تشدد، زیادتی اور ان کے قتل کے خلاف آواز بلند کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے کچھ ہفتے قبل ملتان میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی ثانیہ زہرہ اور بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کی گئی ڈاکٹر سمیت دیگر واقعات کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ ہم ان مردوں کو سخت سزائیں دینا شروع نہیں کریں گے اور ان کی مردانگی ختم نہیں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے