اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریوں سے روک دیا

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریاں کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

حکم نامے میں عدالت نے جواب دہندگان کو 17 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق جواب دہندگان کیس کی اگلی سماعت تک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کوئی تقرری نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ درخواستگزار نکشب چودھری نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تبادلوں کے ذریعے تقرریاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تقرریاں کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے