19 Aug 2024
(لاہور نیوز) رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 10 زیر حراست ملزمان فرار ہو گئے جبکہ مختلف تھانوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 84 مقدمات بھی درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 3، صدر اور کینٹ ڈویژن سے 2، 2 زیر حراست ملزمان فرار ہوئے، سٹی، سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایک، ایک زیر حراست ملزم فرار ہوا۔
پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ سٹی ڈویژن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 21، کینٹ ڈویژن میں 20 مقدمات درج کئے گئے، صدر ڈویژن میں 16، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 12 مقدمات درج ہوئے۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 8، سول لائنز ڈویژن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 7 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔