15 Aug 2024
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے یوم آزادی کے موقع پر بہترین فرائض انجام دینے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو لاہور پولیس نے بہترین فرائص سر انجام دیئے، لاہور پولیس شاباش کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے معاملے کو حل کرنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے کا رویہ شروع سے ہی مشکوک تھا، تفتیشی افسر نے مین لیڈ حاصل کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں سٹریٹ کرائمز میں کمی کی بڑی وجہ پولیس کی پٹرولنگ ہے، جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، جن علاقوں میں کرائم کی شرح زیادہ تھی وہاں خاص توجہ دے رہے ہیں۔