اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی سہولت کاری کا الزام: سابق ڈپٹی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل گرفتار

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(لاہور نیوز) عمران خان کو سہولت کاری کے الزام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کو حراست میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی اداروں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو حراست میں لیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام ہے، عمران خان کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے، سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا، محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کیخلاف تحقیقات جاری ہے، تحقیقات کے بعد محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری دینے کے معاملہ پر تحقیقات کیلئے سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال کو بھی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ بلال سے جیل مینوئل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی سوالات کئے گئے، دونوں افسروں کو20  جون کو ہٹا دیا گیا تھا اور ان کو آئی جی جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق معاملہ کی تحقیقات تیز کر دی گئیں، دیگر سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے، دونوں افسروں کی باضابطہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی، معاملہ پوچھ گچھ کے مراحل میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے