اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کیخلاف 12 مقدمات میں شہادتوں کا فرانزک کرانے کی درخواستیں دائر

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 12 مقدمات میں شہادتوں کا فرانزک کرانے کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے درخواستوں پر سماعت کی، مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

تفتیشی افسروں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیوز اور موبائل فون کا فرانزک کرنا ہے، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ بھی کرانا ہے، بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران یہ فرانزک ٹیسٹ نہیں ہو سکے۔

فاضل جج نے کہا کہ میں ان درخواستوں پر سماعت کر سکتا ہوں نہ فیصلہ دے سکتا ہوں، عمران خان کا جسمانی ریمانڈ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔

فاضل جج نے مزید کہا کہ آپ کو مشورہ ہے آپ سپریم کورٹ چلے جائیں یا ایڈمن جج کی تعطیلات ختم ہونے کا انتظار کریں، میں ڈیوٹی جج ہوں، ان درخواستوں کو نہیں سن سکتا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ میری نظر میں قابل سماعت نہیں رہا۔

تفتیشی افسران عدالت سے مایوس لوٹ گئے، انہوں نے کہا کہ اب ستمبر میں ایڈمن جج کے پاس دوبارہ درخواستیں دائر کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے