اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کی سرکاری خواتین ٹیچرز کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیاں اور چھٹی کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایک بیان میں کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں میں خواتین اساتذہ کو ہفتے میں 2 چھٹیاں ہوں گی اور ان کی چھٹی کے اوقات بھی بدل دیئے جائیں گے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولز میں خواتین ٹیچرز کی 3 کے بجائے اڑھائی بجے چھٹی ہوگی جبکہ خواتین ٹیچرز کی ہفتے کے روز بھی چھٹی ہوا کرے گی، یہ فیصلہ خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیچرز کی چھٹی کا وقت اس لیے تبدیل کیا ہے کہ انہوں نے گھر داری کرنا ہوتی ہے لہٰذا اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے