اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی ریفرنس میں بڑی پیشرفت، نیب کی کیس بند کرنے کی استدعا

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیس بند کرنے کی استدعا کردی۔

نیب لاہور نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس بند کرنے کی درخواست احتساب عدالت لاہور میں دائر کی۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی  نیب ریفرنس میں نامزد ملزمان کیخلاف کیس کا جائزہ لیا ہے، ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔

قومی احتساب بیورو  لاہور نے احتساب عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی ریفرنس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خان راس، دیبا اختر اور ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر یونیورسٹی میں مبینہ بد عنوانیوں کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے