صحت
خبردار!آٹزم کے شکار بچوں سے دوسرے بہن بھائی بھی متاثر ہوسکتے ہیں،ماہرین کی تحقیق جاری
10 Aug 2024
10 Aug 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ اگر فیملی میں ایک بچہ آٹزم کا شکار ہے تو دوسرے کو بھی یہ عارضہ لاحق ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ اگر کسی اولاد آٹزم کا عارضہ لاحق ہو تو دوسرے بچوں میں آٹزم کی تشخیص ہونے کے امکانات سات گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین اطفال اور فیملی کے ارکان کو ایسے خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچوں پر گہری نظر رکھنی ہوگی جن میں پہلے سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تشخیص کے لیے ابتدائی مدد، وسائل اور اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔مطالعے کے لیے محققین نے 1,600 سے زیادہ شیر خوار بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کے بڑے بھائی یا بہن آٹزم کے شکار تھے۔ نوزائیدہ بچوں کا 6 ماہ اور 3 سال کی عمر کے درمیان بار بار جائزہ لیا گیا۔