اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والے گینگ کے 8 ملزمان گرفتار

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے بین الاضلاعی گینگ کےمرد و خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عقیل ، آصف، اشرف، اور عظیم جبکہ خواتین ملزمان میں عروج، کومل ،عابدہ بی بی اور شمیم بی بی شامل ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ خواتین ملزمان فون کر کے امیر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتیں اور ملنے کے لیے مخصوص مقام پر بلاتیں،جہاں پر ساتھی ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں کی نازیبا ویڈیو بنالیتے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان متاثرہ لوگوں کی ویڈیو بنانے کے بعد نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیتے، ملزمان متاثرہ شخص سے فون کرواکر ان کے عزیز واقارب سے رقم منگواتے اور اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرہ شخص سے مزید رقم ہتھیانے کے لیے متعلقہ تھانوں میں زناکاری کی ایف آئی آر بھی درج کروا دیتے تھے ، ملزمان کیخلاف پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے