اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ورلڈ بینک آئندہ 5 سال میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر قرض دےگا؟بڑی خبر سامنے آگئی

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(ویب ڈیسک)ورلڈ بینک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے آئندہ 5 برسوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

اقتصادی امورڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے۔منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔دستاویزات کے مطابق داسو ہائڈرو پاور پراجیکٹ فیز ون کیلئے 1 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیئے جائیں گے جبکہ صوبہ سندھ میں ہاوسنگ کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے۔پختونخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔  خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ کے پی کے میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کا 45 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اعلی تعلیم کی ترقی کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرضہ ملے گا۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پراجیکٹ فیز ون کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ، تربیلا فور توسیعی منصوبے کیلئے 39 کروڈ ڈالر فنڈنگ اور کے پی کے میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے