اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلاول بھٹو کا ادائیگی فرض کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے پولیس شہداء کو خراج عقیدت

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ادائیگی فرض کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یومِ شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس شہداء کی قربانیاں بے مثال ہیں، پولیس شہداء کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث خدمات ان کے عزم کی آئینہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جوانمردی سے جنگ لڑی ہے، پولیس شہداء  کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء نے قربانیاں دے کر عوام کی حفاظت اور انصاف و دیانتداری کی اقدار کی پاسداری کی۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پولیس فورس کی کاوشوں اور جراَت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ہماری پولیس کے جوان قابلِ احترام جذبے کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پیپلز پارٹی پولیس کو ان کی بے پناہ قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فلاح و بہبود اور حمایت کا عزم رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا  مزید کہنا تھا کہ آئیے! آج ہم اپنے پولیس شہداء کو سلام پیش کریں اور سب کیلئے ایک محفوظ اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے عزم کی تجدید کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے