اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسلادھار بارش کے آفٹر شاکس، لیسکو کا ترسیلی نظام معمول پر نہ آ سکا

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) موسلادھار بارش کے آفٹر شاکس تھم نہ سکے، لیسکو کا ترسیلی نظام پوری طرح معمول پر نہ آ سکا۔

شہر میں دو روز قبل ہونے والی تیز بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام تاحال ٹھیک نہ ہو سکا، بارش کے بعد شہر میں لیسکو کی تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا، مکہ کالونی میں اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی، ٹرانسفارمر جلنے کے باعث اہل علاقہ پریشان ہیں، لیسکو آفس کے چکر لگا کر تھک گئے مگر ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گیا۔

ادھر شاہدرہ ہسپتال کے علاقے میں بھی کل سے بجلی بند ہے، اہل علاقہ لیسکو کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، شہریوں نے مین روڈ بلاک کرکے لیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔

کوٹ لکھپت کے علاقے قینچی امرسدھو، عابد مارکیٹ میں موجود شمیم مسجد میں تین دن سے بجلی بند ہونے پر شہریوں نے لیسکو کے خلاف احتجاج کیا، فیروزپور روڈ بند کر کے لیسکو کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مختلف علاقوں میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت کرین کا بندوبست کرکے ٹرانسفارمر تبدیل کرانے پر مجبور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے