01 Aug 2024
(لاہورنیوز) معروف سٹیج اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ مدنی مسجد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں ادا کر دی گئی۔
نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد معروف کامیڈین سردار کمال کو ماں بیٹا قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔یاد رہے کہ معروف کامیڈین سردار کمال 2 روز قبل عارضہ دل کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، سردار کمال دنیانیوز کے پروگرام "مذاق رات" کا بھی حصہ تھے۔