(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے عروسی جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔
حال ہی میں مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ دلہن کے روایتی لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہن رکھا ہے، انہوں نے سرخ اور سنہری رنگوں کے امتزاج والے لباس کے ساتھ روایتی زیورات بھی پہن رکھے ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
ان تصاویر میں مایا علی کو خوبصورت میک اپ اور جیولری کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے لباس کا ڈیزائن اور زیورات کی تراش خراش انتہائی نفیس ہے جو مایا کی شخصیت کو چار چاند لگا رہے ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا جبکہ مداح ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر مایا علی کی خوبصورتی کے دیوانے ہو گئے ہیں اور محبت کی برسات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔