اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں 25 ارب 59 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں 25 ارب 59 کروڑ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں فراڈ، فنڈز کی ہیرا پھیری کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

آڈیٹر جنرل نے مالی سال 23 -24 اور 22-23 کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں 2 ارب 81 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں ادویات کی خریداری میں 5 ارب 87 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں پائی گئیں ۔ ہیومن ریسورسز کی مد میں 9 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں ۔

ٹیکسز کی چھوٹ ،نان ریکوری اور حکومت کی منظوری کے بغیر 16 ارب کے اخراجات کیے گیے ۔ کنٹریکٹرز کو ٹیکس کی چھوٹ اور نان ریکوری پر 1 ارب 43 کروڑ کا نقصان خزانے کو پہنچایا گیا ۔محکمہ سپیشلائزڈ نے غیر قانونی طور پر 45 کروڑ روپے الاؤنسز کی مد میں ادا کیے ہیں۔

پنجاب پروکیورمنٹ قانون کو نظرانداز کرکے 4 ارب 80 کروڑ روپے کی خریداری کی گئی۔ لوکل پرچیزرز سے غیر قانونی طور 45 کروڑ کی ادویات خریدی گئی ہیں۔ڈریپ کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے والی کمپنیوں سے 2 کروڑ روپے کی ادویات بھی خریدی گئیں۔ سٹوروں میں 55کروڑ کی ادویات کا ریکارڈ موجود نہیں۔ ہسپتالوں میں پارکنگ اور کینٹین کے غیر قانونی ٹھیکے دے کر خزانے کو 22 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے 60 لاکھ مالیت کی ادویات چوری ہوئیں مگر ریکوری نہ ہوسکی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے