اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حنادلپزیر نے معروف پاکستانی خاتون سیاستدان کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ حنا دلپزیر نے سیاستدان فردوس عاشق اعوان کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی۔

رپورٹ کے مطابق حنا دلپزیر نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ مجھے شعر و شاعری اور موسیقی بہت پسند ہے، میں خود بھی اکثر اپنے موڈ کے حساب سے گلوکاری اور شاعری کرلیتی ہوں۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے مجھے بہت سارے ایسے پراجیکٹ دیے جن کا اسکرپٹ مجھے پسند نہیں تھا لیکن مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی زبردستی وہ پرجیکٹس کرنے پڑے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی سیاسی خاتون پر بائیو پِک بنی تو میں فردوس عاشق اعوان کا کردار کرنا پسند کروں گی کیونکہ مجھے وہ بہت زیادہ پسند ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں اُن کا کردار نبھاؤں۔حنا دلپزیر نے اپنی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کبھی کسی کی بےعزتی نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کرتی ہوں کیونکہ مجھے یہ سخت ناپسند ہے کہ میری وجہ سے کسی کی توہین ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے