اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ میں ملوث ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ  جاری کر دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی استدعا قابلِ فہم ہے، ملزمہ کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،  ملزمہ سورج طلوع ہونے سے غروب ہونے تک پولیس کے پاس رہے گی، سورج غروب ہوتے ہی ملزمہ کو جیل چھوڑا جائے گا اور 30 جولائی کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

 تحریری حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر انسپکٹر عمران یوسف نے ملزمہ کو عدالت پیش کیا، تفتیشی افسر نے ملزمہ سے ریکوری کے لئے 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے