اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار،مقدمہ درج

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے سے گزرتے ہوئے اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

پولیس نےاداکار طاہر انجم کی درخواست پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی انیلہ ریاض اور ان کے نامعلوم ساتھیوں کےخلاف  مقدمہ درج  کیا ۔ بعد ازاں پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے