15 Jul 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے درجہ حرارت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو نے لگا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق باغوں کے شہر کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز لاہور کا موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔