اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی فلم 'لو آج کل' چھوڑنا میری بیوقوفی تھی: صبا قمر

04 Jul 2024
04 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ٹاپ اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بالی ووڈ کی متعدد فلمیں آفر ہوئیں جبکہ بھارتی فلم 'لو آج کل' چھوڑنا میری بیوقوفی تھی۔

صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے ’انگلش میڈیم‘ سے قبل متعدد فلموں کو آفر آئی تھی جن میں ’دہلی‘، ’لَو آج کل’ اور ’کاک ٹیل‘ شامل ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم دہلی کے لیے میں نے آڈیشن دے دیا تھا مگر اس فلم کے لیے میری والدہ نہیں مانی تھیں جبکہ فلم لو آج کل کے لیے میں نے خود بیوقوفی کی تھی۔

صبا قمر کا بتانا تھا کہ میرا خیال تھا لو آج کل میں دیپیکا پڈوکون کا لیڈ رول ہے، میں نے سوچا دیپیکا کے سامنے مجھے کون دیکھے گا مگر جب فلم ریلیز ہوئی اور میں نے فلم دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ یہ فلم چھوڑ کر میں نے غلطی کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے