اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سید جبران کی اہلیہ عفیفہ بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران کی اہلیہ عفیفہ جبران نے بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی۔

حال ہی میں اداکار سید جبران کی اہلیہ عفیفہ جبران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس پر انہوں نے مداحوں  کےمختلف سوالات  کے دلچسپ جوابات دیئے۔

سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے شوہر کی گرل فرینڈز سے کس طرح نمٹتی ہیں؟

اس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرنے کے بجائے دعویٰ کیا کہ میرے شوہر کی کوئی بھی گرل فرینڈ نہیں ہے، میں ہی اپنے شوہر کی گرل فرینڈ، بیسٹ فرینڈ اور پوری دنیا ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں عفیفہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شوہر سید جبران کے ہمراہ ڈرامے "بیوی نمبر ون" میں دکھائی دیں گی اور اسی ڈرامے سے اپنا ڈیبیو کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے