اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔

کپتان بابر اعظم امریکا سے براستہ دبئی لاہور پہنچے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے پر بابر اعظم نے کچھ روز  امریکا میں ہی قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کر کے ٹیم کی ورلڈ کپ  میں کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف سلیکٹر اور سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض بھی آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، وہاب ریاض ورلڈ کپ  میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ پیش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے